مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کیمرون میں 2 وہابی خواتین کے خودکش حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق داعش سے منسلک دہشت گرد خواتین نے 2 ایسے کیمپوں کو نشانہ بنایاجہاں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سے متاثرہ بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے، یہ حملے در اصل 2 خواتین خود کش بمباروں نے کیے۔ حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ شمالی کیمرون میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ایسے پر تشدد حملے بڑھ گئے ہیں، عام طور پر ایسے حملوں میں نائجیریا میں سرگرم وہابی شدت پسند تنظیم بوکو حرام ملوث پائی جاتی ہے۔
افریقی ملک کیمرون میں 2 وہابی خواتین کے خودکش حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1872950
آپ کا تبصرہ